بی جے پی رکن اسمبلی کو جعل سازی کے معاملے میں سزا

0

اجودھیا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں بی جے پی رکن اسمبلی اندرپرتاپ تیواری عرف کھبو سمیت تین افراد کو
جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دھڑی کرنے کے الزام میں ایم پی۔ ایم ایل اے کی عدالت نے پانچ سال کی قید اور 57ہزار
روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔
خصوصی عدالت ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت پوجا سنگھ نے 29سال پہلے رام جنم بھومی تھانہ علاقے واقع یونیورسٹی اجودھیا
میں مارک شیٹ و بیک پیپر میں جعلی دستاویزات کے سہارے دھوکہ دھڑی و ہیرا پھری کرنے کے معروف معاملے میں
گوسائی گنج اسمبلی کے بی جے پی رکن اسمبلی اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو وطلبہ یونین کےسابق صدر و ایس پی لیڈر
پھول چندر یادو اور چانکیہ کونسل کے صدر کرپاندھان تیواری پر جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال کی سزا کے ساتھ فی کس
19ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فیصلے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمین کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالتی
تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS