بی جے پی کے لیڈران ریاستی حکومت کو گرانے کی  کوششوں میں ملوث ہیں: گہلوت

0

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج سنسی خیز انکشاف کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین سینئر لیڈروں گلاب چند کٹاریہ ، ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے ڈپٹی لیڈر راجندر راٹھور پرریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
اشوک گہلوت نے آج یہاں بی جے پی کے مرکزی لیڈروں کو بھی  نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستوں میں کانگریس کی حکومتوں کو گرانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مہاراشٹر میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود حکومت بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح کانگریس کی اکثریت والے اروناچل پردیش میں بھی کانگریس کی حکومت  نہیں بننے دی گئی اور اس نے اپنی پارٹی کی حکومت بنالی۔ 
اسی طرح مدھیہ پردیش میں سینئر لیڈر جیوترادتیا سندھیا کو پارٹی بدل کرکانگریس کی حکومت گرا دی گئی۔بی جے پی ذات پات اور مذہب کی سیاست کرکے جمہوریت کا قتل کررہی ہے۔
اراکین اس مبلی کو لالچ دینے کے معاملے میں ایس او جی کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ اس معاملے کے اجاگر ہونے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بے شرم چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔بی جے پی نے یہ کھیل مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں کھیل لیا، لیکن راجستھان میں ایسی روایت نہیں ہے۔ یہ بے شرمی کی حد ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جو کچھ ہوا ہے اس میں قانون اپنا کام کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS