ملک کو کنگال بنانے پر آمادہ ہے بی جے پی:اکھلیش

    0
    image: The New India Express

    لکھنؤ:(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہ اکہ بی جے پی حکومت ملکی املاک کو فروخت کر کے ملک کو کنگال بنانے پر آمادہ ہے۔ چند سرمایہ کاروں کے فائدے کے لئے بی جے پی ملکی باشندوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔مسٹر یادو نے ریاست کے معروف کاروباریوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی پوری ایمانداری سے کاروباریوں کے ساتھ نبھائے گی۔ تارجروں کی سیکورٹی اور احترام ایس پی حکومت میں ہی محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی بی جے پی نے اپنی ترقی کی ہے۔ سال 2014۔2017 اور سال 2019 تینوں انتخابات میں بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔ بی جے پی کی معاشی پالیسی کی وجہ سے پوری معیشت ڈاواں ڈول ہے۔ ایس پی ہی ترقی کے راستے پر چلتی ہے۔ سال 2022 میں سماج وادی حکومت بننے پر تاجروں کے مسائل کا بلاتاخیر حل کیا جائے گا۔
    ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پ کی وجہ ترقی رک گئی ہے۔ اجودھیا کے کسانوں کے ساتھ بی جے پی نے ناانصافی کی ہے۔ سماج وادی حکومت میں ہی کسانوں کی پوری سیکورٹی ہوگی۔ کسان اور تاجروں ایک دوسرے کو پورا کرنے والے ہیں۔ بی جے پی نے دونوں کو دکھ دیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے اجودھیا کے تارجوں کو اجاڑ دیا ہے۔ ان کی تکالیف کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ایکتا سب سے اوپر ہے جو آئین کے ساتھ نہیں ہے۔ اس کی مخالفت میں رہنا چاہئے یہی حب الوطنی ہے۔ ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔بی جے پی کی پالیسیاں ملک مخالف ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS