ملک سے بی جے پی کی حکومت جا رہی ہیں :اشوک گہلوت

0

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پر لوگوں کوگمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ ملک کے عوام اب بی جےپی کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ اور ایک کے بعد ایک اسکی حکومتیں جارہی ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سیکر ضلع کے پلسانا میں کانگریس لیڈر نارائن سنگھ سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔ جبکہ ملک کا کسان تکلیف میں ہے ۔ مودی حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ،نوجوانوں کو ملازمت دینے ،کالادھن واپس لانے سمیت کئی اہم وعدے کیے تھے ،لیکن ملک میں ایسے حالات پیداہوگئے ہیں کہ آج کسان خودکشی کررہے ہیں ،لوگوں کی ملازمتیں جارہی ہیں ،کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ،کالادھن واپس لانے کا نام ہی نہیں لیاجارہاہے  ۔
انھوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون پر ملک میں آگ لگی ہوئی ہے،اور ملک کے عوام بی جے پی کی اصلیت جان چکے  ہیں اور اب ملک میں اسکا صفایاہونے لگاہے ۔ راجستھان ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر سمیت کئی جگہ کانگریس کی حکومتیں بنیں اور اب جھارکھنڈ میں 29تاریخ کو کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے ،جبکہ بی جے پی کی ایک کے بعد ایک سرکاریں ختم جارہی ہیں ۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ راجستھان میں انکی حکومت  حساس ،شفاف اور جوابدہ ہے اور ہر طبقہ کی ترقی کےلیے  کام کررہی ہے، اور عوام کی امیدوں پر کھری اترے گی ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ ہماری حکومت لوگوں کو پوری بجلی دے رہی ہے  اور پانچ سال تک بجلی کی شرح میں اضافہ نہ کرنے  کافیصلہ کیاگیاہے ۔کسانوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیاجائیگا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS