بی جے پی کا طاہر حسین کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

0

نئی دہلی: دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے منگل کو دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا اور مشرقی دہلی کے میئر نرمل جین سے  شمال مشرقی دہلی فسادات کے ملزم  اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے معطل  کونسلر طاہر حسین  کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کپور نے آج ان دونوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی فسادات کےملزم اور’آپ‘ کونسلر طاہر حسین کی کارپوریشن کو نسلرکی  رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے۔
خیال رہے طاہر حسین کروال نگر کے نہرو وہار سے کونسلر ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  فروری میں ہندوستان دورہ کے دوران  شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں جان ومال کا زبردست نقصان ہواتھا۔
طاہرحسین پر ان فسادات  کے کئی معاملوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے، ان پر انٹیلی جنس بیورو کے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کا بھی الزام ہے۔ طاہر حسین  اس وقت جیل میں ہیں۔
 کپور نے خط میں کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 33 (2) کے تحت طاہر حسین کی کارپوریشن کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جانی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS