انتخابات سے قبل اعلانات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف،ہماچل کے لوگوں کو وزیر اعلیٰ کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے:کجریوال
اظہار الحسن
نئی دہلی(ایس این بی) :نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے الزام لگایا ہے کہ ہماچل پردیش میں برسراقتدار بی جے پی سرکار دہلی کے کجریوال ماڈل کی نقل کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کے یہ اعلانات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ جمعہ کوسرکاری رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں اروند کجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عام لوگوں کو بجلی، پانی مفت دینے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ بی جے پی انتخابات کے بعد یہ سہولتیں واپس لے لے گی۔ اس لیے ہماچل کے لوگوں کو بی جے پی کے جال میں نہیں آنا چاہیے۔ خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھی ہماچل کے وزیر اعلیٰ کے ان اعلانات کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بی جے پی حکومتوں کو ان اعلانات کو تمام ریاستوں میں لاگو کرنا چاہئے، جس میں ناکام ہونے پر یہ سمجھا جائے گا کہ بی جے پی حکومت نے ’آپ‘ کے خوف سے یہ اعلان کیا ہے۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے اعلانات کو دہراتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے کہا کہ ہم نے سنا تھا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہے، لیکن آج یہ سمجھا جاتا ہے کہ بی جے پی آپ سے زبردست خوف میں ہے۔ ملک بھر میں کئی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں۔ اب تک بی جے پی مفت پانی اور سستی بجلی دینے کا مذاق اڑاتی تھی۔ انتخابات قریب آتے ہی بی جے پی کو ہماچل میں کجریوال ماڈل یاد آنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے صرف منڈی میں روڈ شو کیا ہے۔ اس سے بی جے پی بری طرح ڈر گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات سے عین قبل حکومت کے یہ اعلانات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ ہماچل پردیش کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں واپس آتے ہی تمام اعلانات واپس لے لے گی۔ پہاڑی ریاست کے لوگوں کو بی جے پی کی اس مقبول اسکیم سے بچنا چاہیے۔منیش سسودیا نے ریاست کے ووٹروں سے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کجریوال کے ماڈل کی نقل کرنے کا ڈرامہ کررہی ہے۔ اگر بی جے پی واقعی عوام کو سستی بجلی اور مفت پانی دینا چاہتی ہے تو اسے تمام ریاستوں میں اسے نافذ کرنا چاہیے۔ بی جے پی نے کبھی بھی عام آدمی کو فائدہ مند اسکیمیں دینے کا نہیں سوچا۔منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی والے کہتے رہے ہیں کہ مفت چیزیں بانٹنے والے ملک دشمن ہیں ۔ کجریوال سرکار میں وزیر ستیندر جین نے بھی ان اعلانات کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS