نئی دہلی : (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک نیوز ویب سائٹ پر ملک کے خلاف سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا “یہ نیوز ویب سائٹ ہندوستان کو بدنام کررہی ہے۔ اس ویب سائٹ کو بیرون ملک سے مالی اعانت ملتی ہے۔ یہ ویب سائٹ ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’اس ویب سائٹ سے متعلق ایک خبرآپ نے ضرور پڑھی ہوگی کہ کروڑوں روپے بیرون ملک سے مشکوک طور پر ہندوستان آئے ہیں،اس کا واحد مقصد ہندوستانی حکومت کو ناکامی قراردے کرکچھ غیرملکی طاقتوں کا ایجنڈا چلانا ہے۔ آج اس نیوز ویب سائٹ کے بارے میں سامنے آنے والے حقائق سے ایک چیز واضح ہے کہ ’ٹول کٹ‘صرف ہندوستان کی کچھ سیاسی جماعتیں چلاتی ہیں،ایسا نہیں ہے۔ بلکہ ہندوستان کے باہر بھی ایک ایسی سازش ہورہی ہے،جو اس’ٹول کٹ‘کا ایک حصہ ہے۔
پاترا نے کہا کہ ہماری ویکسین پالیسی کو بدنام کیا جائےایسی کوششیں کچھ لوگوں،کچھ تنظیموں اور کچھ’پورٹلز‘کی ہے۔ اس نیوزویب سائٹ کو بیرونی قوتیں رقم بھیجتی تھیں۔ یہ’’پی پی کے‘نام کی کمپنی کے تحت آتی ہے۔ انہوں نے کروڑوں روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری قبول کی۔ اس میں بیرون ملک سے بنیادی طور پر تین افراد شامل تھے۔ اس کے علاوہ تقریباً 30 کروڑ روپے انہوں نے بیرون ممالک کی مختلف ایجنسیوں سےوصول کئے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ میڈیا کی چادر اوڑھکر پورٹل چلانے والے کچھ نام نہاد کارکن ہیں،جن کے ساتھ کچھ غیر ملکی طاقتیں اور ہندوستان کی کچھ بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ وہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہیں،ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
بی جے پی کا ایک نیوز ویب سائٹ پر ملک کے خلاف سازش کا الزام لگایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS