تیجشوی یادو نے سی ایم نتیش کمار پر کسا تنز،کہا 15سالوں میں کہیں تو نمبر ون

0

پٹنہ:  مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز سوچھ سروکشن 2020 کے نتائج کا اعلان کیا۔ سروے میں،بہار کی صاف صفائی کے معاملے میں حالت بہت خراب رہی ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں 10 لاکھ اوراس سے زیادہ کی آبادی والے شہروں کی فہرست میں سب سے نیچے رہا ہے۔ صاف صفائی کے سروے میں،سیاسی جماعتوں نے نہ صرف بہار کی اس حالت پر مایوسی کا اظہار کیا بلکہ اس کے لئے نتیش کمار کی زیرقیادت حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجشوی یادو نے ٹویٹ کے ذریعہ اس معاملے کی حمایت کی،  15 سالوں میں بہار کہیں تو نمبر 1ون کی پوزیشن میں پہنچ گیا ہے۔'
2020 میں بہار اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں،ایسی صورتحال میں،آر جے ڈی رہنما تیجشوی یادو نے اس موقع پر نتیش کمار کی حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کیا ہے۔ تیجشوی یادو نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، 'ملک کی گندگی میں پٹنہ کا نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر 15 سال پر وزیر اعلی نتیش کمار جی کو مبارکباد ہے، 15 سالوں میں کہیں تو نمبر 1 کی پوزیشن حاصل کی۔
تیجسوی یادو کی نہ صرف آر جے ڈی بلکہ این ڈی اے اتحاد کی حلیف لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے بھی صفائی کے معاملے پرنتیش کمارحکومت کو نصیحت دی ہے۔ پارٹی کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے ، 2020 کے سوچھتہ ابھیان سروے میں جس انداز سے بہار کے شہروں کی کارکردگی واضح طور پر مایوس کن اور تشویشناک رہی ہے،امید ہے کہ،بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار،وزیراعظم نریندرمودی سے متاثرہو کر سوچھ بہار کو ساکار کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS