بہار:این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے

0

 بہار اسمبلی الیکشن کے پیش نظر این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تقریباً طے ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ کل243سیٹوں میں جے ڈی یو سب سے زیادہ 104سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔ جب کہ بی جے پی 100سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ وہیں چراغ پاسوان کی ایل جے پی 30سیٹوں پر امیدوار اتارسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سیٹ شیئرنگ کا یہ فارمولہ تقریباً طے ہے۔ ان میں ایک دو سیٹوں میں رد وبدل ہوسکتی ہے ۔ حال ہی میں این ڈی اے کا حصہ بنے جیتن رام مانجھی کی پارٹی 4سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ وہیں عظیم اتحاد کا حصہ رہے اپندر کشواہا بھی واپس این ڈی اے میں لوٹ آئے ہیں۔ ان کی پارٹی اسمبلی حلقوں کی پانچ سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں آرایل ایس پی چیف اپندر کشواہا انتخاب لڑسکتے ہیں۔ یہ سیٹ جے ڈی یو ایم پی وید ناتھ پرساد مہتو کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی ہے ۔آرایل ایس پی پہلے بھی این ڈی اے کا حصہ تھی۔2019لوک سبھا انتخاب سے قبل عظیم اتحاد کے ساتھ چلی گئی تھی۔ کشواہا ۔ نتیش کی ملاقات کے بعد طے ہوا کہ آرایل ایس پی کی واپسی کا راستہ نتیش کے این ڈی اے سے علیحدہ ہونے کے بعد آرایل ایس پی این ڈی اے کا حصہ بنی تھی۔ اس مرتبہ آرایل ایس پی کو این ڈی اے میں لانے والے نتیش بنے ہیں۔ گزشتہ رات اپندرکشواہا اور نتیش کمار کی طویل بات چیت ہوئی ہے اس کے بعد ہی آرایل ایس پی کے این ڈی اے میں شامل ہونے کی بات پختہ ہوگئی۔ بی جے پی نے اپنے کھاتے کی سیٹیں دے کر ایل جے پی کو این ڈی اے میں بنائے رکھا ہے۔ ادھر بی جے پی لیڈروں نے بتایا کہ ایل جے پی کو این ڈی اے میں بنائے رکھنے کے لئے بی جے پی نے اپنے کوٹے کی کچھ سیٹیں دی ہیں۔ زرعی بل کے احتجاج میں شرومنی اکالی دل گزشتہ ہفتہ ہی این ڈی اے سے الگ ہوا ہے اس لئے بی جے پی نہیں چاہتی کہ اب اس کا کوئی اور معاون این ڈی اے سے علیحدہ ہو۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS