اہلیہ کا قتل کرنے کے بعد شوہر نے کی خود کشی

0

سرائے کیلا ۔ کھرسانواں: جھارکھنڈ کے سرائے کیلا۔ کھرسانواںضلع میں ویرام چندر پور گاﺅں میں شوہر نے بیوی کا تیز اسلحہ سے قتل کیا،اور اس کے بعد خود بھی خود کشی کرلی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ویرام چندر پور گاﺅں کے راجن تیو نے گزشتہ دیر رات اہلیہ بدھنی تیو اور اپنے تین بچوںپر تیز اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں بدھنی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین بچے شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ اس کے بعد راجن نے بھی خود کشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی شیوا(03) ، سنیتا (05) اور انتیا (06) کو جمشید پور ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔ راجن کو ذہنی طور پر معذور بتایاجارہاہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS