بہار:آئندہ 4روز تک شدید بارش اور گرج چمک کا امکان

0

بہار میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار روز تک موسم ابر آلود رہے گا۔ ریاست بھر میں شدید بارش کا امکان ہے۔ بہار کی دارالحکومت پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 26.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ریاست میں متعدد مقامات پر درمیانے درجے سے بھاری مون سون بارش کا سلسلہ جمعہ کو شروع ہو گیا۔ ریاست میں 30جون تک بھری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پٹنہ کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے اتوار تک تقریبا 38 اضلاع کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ جاری کردی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ تیز بارش کے سبب اراریہ ضلع میں پرمن ندی خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS