بہاراسمبلی انتخابات: 28اکتوبر،3اور7نومبرکوووٹنگ،10نومبرکو گنتی

0

نئی دہلی:کورونا وائرس کے سبب بہارقانون سازاسمبلی کے لئے تین مراحل میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے  جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بہار کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات انتہائی غیرمعمولی حالات میں کرائے جارہے ہیں اوران حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کےساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروٹوکول کے سلسلے میں بھی وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے انتخابات تین  مراحل 28 اکتوبر،3 نومبراور 7 نومبر کو ہوں گے۔ تینوں مراحل کی ووٹوں کی  گنتی  ایک ہی  دن یعنی  10 نومبرکو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطین میں رہنے والے ووٹریا تو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا وہ انتخابات کے آخری دن اپنے پولنگ بوتھ پرصحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں ووٹ کریں  گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS