نئی دہلی(ایس این بی)
وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو بہار ورچوئل ریلی کرکے 541کروڑ کے منصوبوںکا اعلان کیا۔ بہار میں اسمبلی انتخاب قریب ہے اور گزشتہ 15دنوں میں مودی نے تیسری مرتبہ ورچول ریلی کرکے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس دوران لالو۔ رابڑی دیوی کے دوراقتدار کے15برسوں کے بدعنوانی کا بھی ذکر کیا۔ وہیں یہ بھی کہا کہ اوپر والے کا کرم رہا توپورے بہار کو صاف پانی ملے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادی کے بعد کی شروعات میں بہار کو بہترین رہنماؤں کی قیادت ملی۔ لیکن اس کے بعد ایسا بھی دور آیا جب بہار میں سہولتوںکی تعمیر اور لوگوںکو جدید سہولت دینے کے بجائے ترجیحات بدل گئیں۔ نتیجہ یہ ہواکہ ریاست میں گڈ گورننس سے فوکس ہی ہٹ گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہار کے گاؤں اور زیادہ پچھڑتے چلے گئے اور جو شہر کبھی خوشحال تھے ان کا انفراسٹرکچر بڑھتی آبادی اور بدلتے وقت کے حساب سے اپ گریڈنہیں ہوسکا۔
سڑکیں ، گلیاں، پینے کے پانی اور سیوریج جیسے بنیادی مسائل کو نظرانداز کردیاگیا۔ جب بھی ان مسائل پر کام شروع ہوئے۔ بدعنوانی کی نذر ہوگئے۔انہوںنے کہا کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سماج کے بڑے طبقے کی پراعتمادی پر گہری چوٹ پہنچی ہے۔ پندرہ برسوں کے نتیش کمار۔ سشیل کمارمودی اور ان کے ٹیم کے لوگ سماج کے پسماندہ طبقے کے اعتماد کو لوٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بیٹیوںکی پڑھائی لکھائی، پنچایتی راج سمیت مقامی بلدیات میں محروم طبقہ کی حصہ داری کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس سے ان کے اندر خوداعتمادی بیدار ہورہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بیور اور کرملی چک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ آج سے چالو ہوجائیںگے۔ نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت پٹنہ میں سب سے پہلے انہی دو پروجیکٹوںکا انتخاب کیاگیاہے۔ پہلے فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی حکومت ایس پی کی تعمیر کرائے گی۔ بعد میں اس میں سیوریج نیٹ ورک کی پلاننگ کو بھی جوڑا گیا۔ اب تو ہاؤس کنکشن کی ذمہ دری بھی نمامی گنگے پروجیکٹ کا کام کرنے والی ایجنسی کو ہی دے دی گئی ہے۔ بیور میں سیوریج نیٹ ورک پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر اشوک چودھری، ممبر پارلیمنٹ رام کرپال یادو، ایم ایل اے سنجیو چورسیا، نتن نوین اور پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ہمانشو شرما موجود تھے۔
شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کی طرف سے سبھی45وارڈوںمیں گھرگھر صاف پینے کا پانی مہیا کرایا جائے گا۔ امرت منصوبہ کے تحت 198کروڑ کی لاگت سے وارٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنے گا۔ جس کا افتتاح بھی وزیراعظم کے ذریعہ کیا جائے گا۔ بہار شہری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ (بڈکو) کے ذریعہ اس کام کی ذمہ داری ممبئی کے جے ایم سی پروجیکٹ انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کو سونپی گئی ہے۔ جسے 20ماہ میںپورا کرنا ہے۔ مرکزی حکومت کے امرت منصوبہ سے نگر پریشد حلقے میں تین واٹر میناروں کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ وارٹر مینار کی تعمیر پر تقریباً چالیس کروڑ75لاکھ 40ہزار روپے خرچ کئے گئے۔ جس کی تعمیر وی ایم ہائی اسکول، ہردیا موڑ کے قریب اور پولیس لائن میدان میں کیاگیا۔ افتتاح کے بعد لوگوںکے گھروں تک صاف پانی پہنچے گا۔