بہار الیکشن :جیل سے لڑرہے آرجے ڈی کے اننت سنگھ پر 38مجرمانہ معاملے ،پانچ سال میں 240فیصد جائداد میں اضافہ

0

نئی دہلی :بہار اسمبلی الیکشن میں آر جے ڈی نے موکما اسمبلی سے موجود آزاد امید وار اور جیل میں بند اننت سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے ۔
باہو بلی لیڈر اننت سگھ پر 38مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ اس میں چار معاملے آئی پی ایس کی دفعہ 307اور 302کے تحت درج
ہیں۔ ان دفعات میں قتل کی کوشش اور قتل کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ بہار میں چھوٹے سرکار کے نام سے مشہور اننت سنگھ کے
پاس کل 68.55کروڑ کی جائداد ہے۔ 2015میں ان کے پاس 28.5کروڑ روپے کی جائداد تھی جو پچھلے پانچ سالوں میں
240فیصد زیادہ اس میں اضافہ ہوا ہے ۔
الیکشن کے حلف نامہ میں اننت سنگھ ن اپنے اوپر چل رہے مقدمات اور جائداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ ان کے مطابق
2015میں ان کے پاس 4.32لاکھ روپے کی نقد رقم تھی جو 2020میں بڑھ کر 33.96لاکھ روپے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح
بینک اکاؤنٹ میں 1.85کروڑ کی رقم تھی۔ جو اب 41.87لاکھ ہے ۔ اسٹاک اور بانڈ 19.5لاکھ روپے کے تھے جو اب
4.12کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
حلف نامے کے مطابق اننت سنگھ نے اور دوسرے انویسٹ میں 1.07کروڑ روپے لگا رہے تھے وہ بھی 12.6کروڑ تک پہنچ گئے ہیں ۔ باہو بلی اننت سنگھ نے پچھلے پانچ سالوں میں زیورات بھی خوب خریدے ہیں۔ خلف نامے میں انہوں نے بتایا کہ 2015میں ان کے پاس 8.75لاکھ روپے کے زیوارت تھے اور اب 31.6لاکھ روپے کے زیوارت ہیں۔ انہوں نے گاڑیوں بھی خوب خریدی ہیں ۔ سنگھ کے پاس ایک سے ایک بڑھ کر گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 63.85روپے ہیں ۔ 2015میں ان کے پاس 6لاکھ روپے کی گاڑیاں تھی۔ 
الیکشن کے خلف نامے کے مطابق 2015میں اننت سنگھ کے پاس 3.35کروڑ روپے کی اچل جائداد جو بڑھ کراب 18.48کروڑ روپے کی ہوئگی ہے ۔
باہوبلی ایم ایل اے اننت سنگھ کے پاس 50.07کروڑ روپے کی اچل جائداد ہے۔ 2015میں ان کے پاس صرف 2.14کروڑ
روپے کی اچل جائداد تھی ۔ خلف نامے کے مطابق ان کے پاس زراعت کی زمین ہے جس کی قمیت 4.15لاکھ روپے ہیں۔ پہلے
زراعت کی زمین زیادہ تھی جس کی قیمت 25.25لاکھ روپے تھی۔ خاص بات ہے کہ سنگھ کے پاس 2015میں غیر زراعت والی
زمین نہیں تھی مگر اب اس طرح کی زمین ہے جس کی قمیت 18.33کروڑ روپے ہے
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS