پٹنہ میں بلاک زرعی کوآرڈینیٹر رشوت لیتے گرفتار

0

بہار اسٹیٹ ویجیلنس انوسٹی گیشن بیورو نے منگل کو پٹنہ ضلع کے بختیار پور بلاک کے زرعی کوآرڈینیٹر کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا بیورو ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے بختیار پور تھانہ علاقہ کے ہٹیا گاﺅں باشندہ راہل کمار نے بیورو میں شکایت درج کرائی تھی کہ فصل معاوضہ کی ادائیگی کے عوض میں بلاک زرعی کوآرڈینیٹر نیرج کمار نے دس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے ۔ معاملے کی تصدیق کرائے جانے کے دوران میں الزام کے صحیح ہونے پر بیورو کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سرویش کمار سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ کسان بھون کے نزدیک راہل کمار سے جب زرعی کوآرڈینیٹر دس ہزار روپے لے رہا تھا تبھی خصوصی ٹیم نے اسے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزم کو بیورو ہیڈ کوارٹر پٹنہ لا یاجارہاہے جہاں تفتیش کے بعد اسے بیورو کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS