بہار اسمبلی کا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک

0

 بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک طلب کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج نوتشکیل کابینہ کی ہوئی پہلی میٹنگ میں سترہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔ کابینہ کے اجلاس میں صرف ایک ہی ایجنڈا تھا جس پرمہر لگا ۔
اس سیشن میں 23 اور 24 نومبر کو نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلایاجائے گا۔ 25 نومبر کو اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ 26 نومبر کو گورنر کا خطبہ اور 27 نومبر کو خطبہ پر بحث اور حکومت کا جواب ہوگا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS