بہار الیکشن 2020:شراب بندی کو لیکر چراغ پاسوان کا سی ایم نتیش پر وار، کہا بہاریوں کو بنایا جا رہا اسمگلر

0

نئی دہلی : بہار اسمبلی الیکشن 2020میں لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان لگاتار وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بول رہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح چراغ باسوان نے بہار میں شراب بندی کے مدے پر سی ایم نتیش کو نشانے پر لیا۔
انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ شراب بندی کے نام پر بہاریوں کو اسمگلر بنایا جارہا ہے۔ بہار کی مائیں اور بہنیں اپنے کو اسمگلر بتنے دیکھنا چاہتی ہیں۔ بہار کے وزیر اعلی کے سبھی وزیروں کو پتا ہے کہ بہار روزگار کی کمی میں شراب اسمگللنگ کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن سب کے سب کو مانو سانپ سونگھ لیا ہے۔
اس سے پہلے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ’ہر بہاری کے لئے ذات، مذہب سے اٹھ کر بہار پہلے بہاری پہلے ویزن بنایا ہے اس میں سبھی لوگوں کے بہتری کے لئے منصوبے ہیں جس سے بہار کو بچایا جا سکتا ہے ۔ آپ ویزن کو ضرورپڑھیں ۔بتا دیں کہ چراغ نے جمعہ کی رات بھی ایک ایموشنل ویڈیو شیئر کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS