بہار اسمبلی انتخاب: 200 سے زائد سیٹوں پر این ڈی اے کو ہوگی شکست,پریم چندر مشرا

0

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن کونسل پریم چندر مشرا نے بہار کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت پر اسمبلی انتخاب کو چھ مہینے ٹالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور سیلاب کی تباہ کاری سرکاری مشنری کی مکمل ناکامی کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال نے حکومت میں بیٹھے لوگوں کو خوفزہ کر دیا ہے۔

پریم چندر مشرا نے گزشتہ روز یہاں دعویٰ کیا کہ بہار کی سرکاری مشنری کی ناکامی نے کورونا اور سیلاب کی تباہی میں لوگوں کو متعدد اقسام کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے غیر محفوظ اور مجبوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ابھی اس حالت میں انتخابات وقت مقررہ پر ہوجائیں تو بہار میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو 200 سے زائد سیٹوں پر شکست ہوگی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی عوام الناس کے مابین جانے کی حالت میں نہیں ہیں۔ دونوں جماعتوں کے لیڈران ایک ہی طرح کی بیان بازی کی مدد لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچائی ہے کہ آزادی کے بعد اب تک کی سب سے ناپسندیدہ حکومت کے وزیر اعلیٰ ہیں نتیش کمار جنہیں ایسا لگتا ہے کہ میڈیا میں یکطرفہ خبروں کے آنے سے حکومت کی ناکامیاں چھپ جائیں گی۔

ریم چندر مشرا نے کہا کہ جب عوام ناراض ہوں تو زیادہ تر اخبارات میں بی جے پی۔ جے ڈی یو حکومت کی حمایت میں روزانہ حزب اقتدار کے درجنوں لیڈران کے ایک جیسے بیانات کو شائع کیا جانا اور اپوزیشن کی خبروں کو جگہ نہیں دینے سے حکومت کو نہیں بچایا جاسکتا۔

کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ کیا یہ درست نہیں ہے کہ کابینہ کے کل کے اجلاس میں وزیر صحت اور محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے مابین کورونا سے نمٹنے کے سلسلے میں اختلافات سامنے آئے اور پرنسپل سکریٹری نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ ڈاکٹر اسپتال جانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ صحیح ہے تو اپوزیشن کا الزام درست ہے کہ حکومت نے عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا اور یہ صورتحال کورونا انفیکشن بڑھنے کے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور اس کے لئے بطور وزیراعلیٰ خود نتیش کمار کو ذمہ داری لینی چاہیے۔

پریم چندر مشرا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا واضح موقف ہے کہ انتخاب وقت پر ہوں لیکن موجودہ صورتحال انتخاب کے لئے مناسب نہیں ہیں اور انتخاب وقت پر کرانا ہی ہو تو الیکشن کمیشن انفیکشن سے پاک انتخاب کی گارنٹی لوگوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے نام پر لوگوں کی جان و مال کا نقصان نہیں چاہتی ہے اور کانگریس کی ترجیحات لوگوں کو کورونا اور سیلاب کے اثرات سے بچانا ہے لیکن اقتدار کھونے کے ڈر کی وجہ سے بی جے پی۔ جے ڈی یو اگر انتخاب کو چھ مہنے کے لئے ٹالنا چاہتے ہیں تو کمیشن کو فیصلہ لینے سے قبل سبھی جماعتوں کی رائے لینی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS