بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داﺅد نگر تھانہ علاقہ میں انڈین بینک کی جینوریا شاخ سے بدمعاشوں نے جمعرات کو دن دہاڑے 69 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار نے یہاں بتایاکہ بدمعاشوں نے جینوریا گاﺅں واقع انڈین بینک کی شاخ میں حملہ کیا ۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر بینک کے ملازمین اور صارفین کو قبضے میں لے لیا ۔ لوٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے سیکوریٹی اہلکار کو زخمی کر دیا اور اس کے بعد بدمعاش 69 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
کمار نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر کیمپ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS