بہار میں 125 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

0

پٹنہ، (یو این آئی) : بہار حکومت نے ریاست کے بجلی صارفین کو 125 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے نتیش حکومت نے ریاست کے بجلی صارفین کو 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، “حکومت شروع سے ہی سب کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کر رہی ہے، اب یہ طے پایا گیا ہے کہ یکم اگست 2025 سے، یعنی جولائی کے مہینے کے بل سے، ریاست کے تمام گھریلو صارفین کو 125 یونٹ تک بجلی کے لیے کوئی پیسہ نہیں دینا پڑے گا۔” انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے کل 6 کروڑ 7 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ تین سال تک ان تمام گھریلو صارفین سے رضامندی لینے کے بعد ان کے گھروں کی چھتوں یا قریبی عوامی مقام پر سولر پاور پلانٹس لگا کر فوائد حاصل کیے جائیں گے۔

مسٹر کمار نے لکھا، کٹیر جیوتی یوجنا کے تحت انتہائی غریب خاندانوں کے لیے سولر پاور پلانٹس لگانے کا پورا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی اور حکومت باقی رقم کے لیے بھی مناسب مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو اب 125 یونٹ تک بجلی خرچ نہیں کرنے پرکوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔آئندہ تین برسوں میں ریاست میں 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی دستیاب ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS