بہار میں 79نئے کورونا معاملوںکی تصدیق

0

پٹنہ : بہار میں سولہ اضلاع میں تیرہ خواتین سمیت 79 لوگوں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6889 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت نے بدھ کو جاری منگل دیر رات کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ سیوان میں کووڈ۔19 کے سب سے زیادہ 11 نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی لکھی سرائے میں 10 ، ارریہ اور جہان آباد میں آٹھ ۔ آٹھ ،پٹنہ میں سات اور بیگو سرائے،مدھوبنی اورسمستی پور میں چھ ۔چھ لوگ متاثرہوئے ہیں۔
اس طرح بکسر میں چار،اورنگ آباد میں تین،بھاگلپور،نالندہ ،رہتاس اورسارن میں دو ۔دو اوربانکا اورمدھے پورا میں ایک۔ ایک سمیت کل 79 لوگوں کے پازٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جن میں 13خواتین بھی شامل ہیں ۔ اس طرح بہار میں کووڈ ۔19 کے کل معاملوںکی تعداد بڑھ کر 6889 ہوگئی ہے ۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہاہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS