بہار کے بھاگلپور ضلع میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مد نظر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے اتوار کو یہاں بتایاکہ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملوں میں فرار چل رہے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن میں کئی شاطر بدمعاش بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو چار پہیا گاڑیوں سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب اور دیسی شراب بھی برآمد کی گئی ہے ۔ انہوں نے بایاکہ اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے 28 غیر ضمانتی اور 02 ضمانتی وارنٹیوں کی تکمیل کرائی ہے ۔ جبکہ قرقی ضبطی کے 02 معاملوں کا نپٹارہ کیا گیا ہے ۔
مسٹر بھارتی نے بتایاکہ ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طورسے چل رہے قریب 1257 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والی 136 گاڑیوں سے بطور پر جرمانہ ایک لاکھ 15 ہزار روپے وصول کئے گئے۔
بھاگلپور میں خصوصی مہم میں 38 بدمعاش گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS