ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے8000سے زائد نئے معاملے درج، متاثرین کی تعداد 1.82لاکھ سے متجاوز

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس وبا کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے،اوراب یہ وبا کی سب سے زیادہ معاملات والے ممالک میں نویں مقام پر آگیا ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس کا قہر سب سے زیادہ برپا ہے اور 8380نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 182143 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 193کے اضافہ کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد5164ہوگئی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 182143 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5164 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں ایک دن میں 4614 لوگ وباکی زد میں آئے اس بیماری سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 86984 ہو گئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا وائرس انفیکشن کے 89995 ایکٹو کیسز ہیں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS