واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کو ایچ 1 بی ویزا سسٹم میں ترمیم کرنے اور قابلیت کے اصول پر مبنی امیگریشن کے اصول پر سختی
سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے، وائٹ ہائوس کے کی جانب سہ یہ بات گئی ہے۔ ٹرمپ نے ایچ 1 بی سمیت دوسرے طرح کے ویزوں کو
عارضی پر ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ،’’امریکہ قابلیت کے اعتبار پر مبنی امیگریشن سسٹم کی
جانب بڑھ رہا ہے۔ ‘‘ٹرمپ حکومت زیادہ ہنر مند ورکروں کو اہمیت دینے اور امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے لئے امیگریشن سسٹم میں ترمیم
کرے گا۔
وائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت ایچ-1بی ویزا پروگرام میں ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔جنہیں کافی زیادہ تنخواہ کی
پیش کش کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرمپ حکومت سبھی خامیوں کو بھی دور کرے گی۔جس کا فائدہ اٹھا کر کمپنیاں امریکی مین پاور کی جگہ سستے
غیر ملکی ورکروں کو رکھتے ہیں۔
وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ان ترمیموں سے امریکی ورکروں کا تحفظ ہوگا۔ ساتھ ہی امریکہ میں صرف ان ورکروں کو داخلہ ملنا یقینی ہوگا جو کہ کافی ہنر مند ہیں۔
ایچ-1بی ویزا ایک گیر مہاجر ویزا ہے۔جو امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کو کچھ خاص کاروبارمیں ملازمت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہندوستانی آئی ٹی ہنر مندوں کے بیچ اس کی کافی زیادہ مانگ ہے۔ امریکہ میں ہر سال 85000ایچ-1بی جاری کرنے کی ایک محدود ہے۔
امریکی میں ہندستانی آئی ٹی ہنر مندوں کو بڑا جھٹکا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS