لکھنؤ (ایجنسی): مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی لکھیم پور پہنچے۔ اسی درمیان یہ خبر آرہی
ہے کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے سبھی مہلوکین کے گھر
والوں کو 50-50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھوپیش بگھیل اور چرنجیت چنّی نے یہ اعلان لکھنؤ پہنچنے کے بعد
کیا۔
لکھنؤ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ جن کسانوں کی موت ہوئی ہے، صحافی سمیت ہر کنبہ کو ہم
پنجاب حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں آج راہل گاندھی کی قیادت میں لکھنؤ پہنچا
ہوں۔ جب کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ پورا ہندوستان کھڑا ہے۔ ہماری کی طرف سے ہر متاثرہ کسانوں اور صحافیوں کے کنبہ کو 50 لاکھ دیئے جائیں گے۔
بڑی خبر:دووزارئے اعلی نے لکھیم پوری کھیری متاثرین کے لیے 50-50 لاکھ دینے کا اعلان کیا، جانیں تفصلات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS