افغانستان کو فضائی مدد فراہم کرنے پرعزم رہنا چاہیے: میک کونل

0
BBC

واشنگٹن : (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما مائیک میک کونل نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن کو وہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد افغان فورسز کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہونا چاہیے۔ میک کونل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ جو بائیڈن کو 31 اگست کے بعد بھی افغان فورسز بشمول فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔ بصورت دیگر طالبان اور القاعدہ افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو نذر آتش کرکے 11 ستمبر کے حملوں کی 20 ویں برسی منا سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے سفارت خانے کے عملے کی روانگی میں مدد کے لیے کئی ہزار فوجیوں کو واپس بھیجے گا اور افغانوں کے لیے خصوصی تارکین وطن ویزا درخواستوں کی کارروائی کو تیز کرے گا۔
طالبان نے افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ اور پڑوسی صوبے قندھار کے دارالحکومت قندھار پر جمعرات کی رات قبضہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS