واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
بائیڈن 20 جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو،اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل انٹیلی جنس بیورو(ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکہ کے سبھی 50صوبوں میں ہائی الرٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS