بھوٹان نے آسام کو پانی کا بہاؤروکنے کی رپورٹوں کی تردید کی

0

نئی دہلی: بھوٹان نے آسام کی طرف جانے والے پانی کے بہاؤکو روکنے سے متعلق رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہر کی مرمت کروا رہا ہے تاکہ پانی کا ہموار طریقے سے بہاؤ جاری رہے۔ 
ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ بھوٹان سے ہوکر آسام میں بہنے والی نہر کا پانی روکنے کی رپورٹ درست نہیں ہے۔ بھوٹان حکومت نے ان رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہر میں قدرتی اسباب سے پانی کا بہاؤ متاثر ہوگیا تھا اور بھوٹان کے افسران نہروں کی مرمت کروا رہے ہیں، تاکہ آسام کوہموار طریقے سے پانی کا بہاؤ یقینی بنایا جاسکے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS