آج اسمبلی میں پیش ہوگا سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق بل

    0

    بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں سرکاری اور نجی املاک کو ہونے والے نقصان کی روک تھام اور نقصان کی وصولی بل 2021 آج مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج صبح نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر کل اس پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج، جلوس یا فرقہ وارانہ فسادات کے دوران سرکاری، عوامی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہنگامہ آرائی یا مظاہروں کے ذریعے کسی بھی طرح سے املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS