بھوپال : ہلال پور بس اسٹینڈ کا نام ہوا ہنومان گڑھی

0

بھوپال، (ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے2 انتہائی اہم مقامات کے نام بدلے جائیں گے۔ مشہور ہلال پور بس اسٹینڈ کا نام بدل کر ہنومان گڑھی بس اسٹینڈ رکھا جائے گا،جبکہ لال گھاٹی کا نام بدل کر مہندر نارائن داس مہاراج چوک رکھا جائے گا۔ اس سے متعلق تجویز کو جمعرات کو بھوپال میونسپل کارپوریشن کی جنرل میٹنگ میں اکثریت سے منظوری دی گئی۔ بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے یہ مطالبہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS