کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کے خلاف کاروائی جاری

    0

     مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال کے وسطی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود اور ان کے حامیوں کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے سے متعلق ایف آئی آر درج ہونے کے ایک دن بعد آج یہاں بڑئی جھیل کے پاس غیرقانونی تعمیر منہدم کرنے کی کاروائی شروع کی گئی۔ 
    میونسپل کے مطابق بڑی جھیل کے پاس غیر قانونی طور پر تیار تقریباً 12 ہزار مربع فٹ زمین پر پھیلے عمارت کو منہدم کرنے کی کاروائی شروع کی گئی۔ سکیورٹی کے مد نظر پولیس اہلکاروں کو تمام ضروری ساز و سامان کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ صبح 11 بجے تک غیر قانونی تعمیر کا کافی بڑا حصہ گرا دیا گیا۔ 
    قبل ازیں گذشتہ روز یہاں تلَیَّا تھانے میں رکن اسمبلی عارف مسعود اور دیگر چھ افراد کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنےسے متلق تعذیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا۔ یہ معاملہ ’دھرم سنسکرتی سمیتی‘ کے ایک عہدیدار ڈاکٹر دیپک رگھوونشی  کی شکایت پر درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ یہاں گذشتہ ہفتے اقبال میدان میں فرانس کے صدر کے خلاف مظاہرے کے دوران مذہبی جذبات کو مشتعل کیا۔ رکن اسمبلی مسعود کی موجودگی میں مظاہرے کے دوران فرانس کے صدر کا پتلا اور جھنڈا نذر آتش کیا گیا تھا۔ اس دوران مقررین نے قابل اعتراض تقریریں بھی کیں۔ 
    پولیس نے شکایت کی بنیاد پر رکن اسمبلی عارف مسعود کے علاوہ مقامی شہری شاہور منصوری، عقیل الرحمٰن، محمد سالار، اکرام ہاشمی اور عبدالنعیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS