نئی دہلی : دہلی کی تیس ہزاری عدالت شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج کے معاملے پر سماعت کرے گی۔ پرانی دہلی میں فساد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کی ضمانت کی درخواست پر سنوائی ہوگی۔ چندر شیکھر آزاد نے 20 دسمبر کو ہجوم کے ساتھ جامع مسجد سے جنتر منتر تک ریلی نکالی ، لیکن پولیس سے اجازت نہیں لی۔ پولیس نے آزاد کو گرفتار کرکے دوسرے دن عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS