کوٹہ:راجدستھان کے سانگ گود سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے بھرت سنگھ نے کورونا بیداری کے لئے حکومت کی جانب سے سنائی جارہی کالرٹون پراعتراض کیا
ہے ۔ بھرت سنگھ نے اس کی شکایت کرتے ہوئے سنٹرل انفورمیشن اینڈ بروڈکاسٹنگ وزیر پرکاش جاویڈکر کو خط لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس وبا کو لیکر
عوام میں پیغام پہچان دیا ہے۔ حکومت نے جس مقصد سے ایسے شروع کیا تھا۔ ہو پورا ہوگیا ہے۔ اس کو سنتے سنتے کان پک گئے ہیں۔ اور وقت بھی برباد ہوتا ہے
اس لئے اب اس کو موبائل کالرٹون سے ہٹا دیں۔‘بھرت سنگھ نے خط میں لکھا ہے کہ جب سے کووڈ-19وبا پھیلی ہے، تب سے کال کرتے وقت موبائل
پر بچائو اور تحفظ کے پیغامات سنائی دیتے ہیں۔ پیغام کافی طویل ہوتا ہے۔ مارچ سے لیکر جون تقریباً چار مہینے سے عوام یہ پیغام سن رہی ہے ۔
کیا ہے کووڈ-19کالرٹون، کورونا وائرس یا کووڈ-19سے آج تمام ملک ۔مگر یاد رہے ہمیں بیماری سے لڑنا ہے،بیمار سے نہیں،ان سے بھیدبھائو نا کریں۔ان کی
دیکھ بھال کریں اور اس بیماری سے بچنے کے لئے جو ہماری ڈھال ہے، جیسے ہمارے ڈاکٹر،سواستھ کرمچاری،پولیس،صفائی کرمچاری وغیرہ ان کو سممان
دیں۔انہیں پورا سہیوگ دیں۔ان یود دھاوں کی کریں دیکھ بھال تو دیش جیتے گاکورونا سے ہرحال۔ ادھیک جانکاری کے لئے اسٹیٹ ہیلپ لائن نممبر یا سینٹرل ہیلپ لائن
نمبر 1075پر ۔
بھرت سنگھ کا مرکزی وزیر کو خط،اس کو سنتے سنتے کان پک گئے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS