نئی دہلی(ایف اے صدیقی/ایس این بی) : چنڈی گڑھ ایئر پورٹ کا نام بھگت سنگھ کے نام پر رکھے جانے پر گرمیت سنگھ نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری قوم نے یہ مطالبہ بہت پہلے کیا تھا اور اب وزیر اعظم نے اس کا اعلان کیا ہے جو ہمارے لئے بائس فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے بھگت سنگھ کی شہادت کو نہ صرف اعزاز ملا ہے بلکہ نئی نوجوان پیڑھی کے لئے بھی ایک مثال پیش کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کسی بھی وزیر اعظم نے سکھوں کے لئے اتنا کام نہیں کیا جتنا مودی جی نے کیا ہے ،اس کے لئے ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انھوں نے نہ صرف کرتار پور کاریڈور ہو ،پنجابی زبان کو فروغ کرنے کا کام یا دیگر کئی سیاسی مسائل سب پر انھوں نے کام کیا ہے۔گرمیت سنگھ نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک ڈیلیگیشن کے ساتھ وزیر اعظم سے مل کر ان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کریں گے اور سکھ قوم کے دیگر مسائل سے بھی انھیں رو برو کرائیں گے۔
چنڈی گڑھ ایئر پورٹ کا نام بگھت سنگھ رکھے جانے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS