چنڈی گڑھ: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی پنجاب یونٹ کے صدر اشونی شرما نے آج کہا کہ اگر ریاست میں امن و امان کو وزیر اعلی بھگونت مان نہیں سنبھالتے ہیں تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ یہاں جاری ایک بیان میں اشونی شرما نے پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جب سے عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے پنجاب میں امن و امان ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو تو چھوڑیے کوئی بڑا لیڈر بھی محفوظ نہیں۔اشونی شرما نے کہا کہ بھگونت مان نے سدھو موسے والا کی سیکورٹی ہٹا دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں امن و امان نہیں سنبھال سکتے تو وزیراعلیٰ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں 50 سے زیادہ قتل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پنجاب میں جس تبدیلی کی بات کی ہے وہ وہی تبدیلی تھی جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
مان کو استعفیٰ دینا چاہئے: اشونی شرما
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS