نئی دہلی (ایجنسی)عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما بھگونت مان نے بدھ16 مارچ 2022 کو پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔انہوں نے پنجابی میں حلف اٹھایا۔ حالانکہ یہ پروگرام دوپہر 12.30 بجے ہونا تھا لیکن انہوں نے اکیلے ہی دوپہر 1.30 بجے کے قریب عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ وہ پنجاب کے 17ویں وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دوسرے سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ ہیں۔
حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک آدمی کو ہمارا ساتھ دینا پڑے گا۔ مان نے اسٹیج سے پنجابی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں دہلی کی طرز پر ترقی کریں گے۔ ریاست میں اچھے اسکول بنائے جائیں گے۔ بیرون ملک جانے کی بجائے یہیں رہ کر حالات بہتر کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS