گنگا ندی میں کشتی پلٹنے سے 30 سے ​​زائد افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

0

بہار کے ضلع بھاگل پور  کے گوپال پور تھانہ علاقہ میں تین ٹنگا گاؤں کے قریب گنگا ندی میں ایک کشتی پلٹ جانے سے  30 سے ​​زائد افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
تھانہ انچارج کنال چکرورتی نے آج یہاں بتایا کہ  تین ٹنگا گاؤں کے نزدیک گنگاندی کے درشن  مانجھی گھاٹ سے ایک کشتی پر  40 سے  زائد افراد سوار ہوکر ندی کے دوسرے کنارے پر  مکئی کی کاشت کرنے کے لئے  جارہے تھے تبھی ندی کے بیچ  میں کشتی پلٹ گئی۔یہ  حادثہ کشتی پر  زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
 مسٹر چکورتی نے بتایا کہ کشتی پر سوار  افراد میں سے آٹھ لوگ کسی  طرح  تیر کر کنارے پر آگئے۔  شور مچانے پر مقامی افراد  فوری طور پر مدد کے لئے  موقع پر پہنچے اور ایک خاتون کی لاش کو ندی سے باہر کردیا۔مہلوک  کی شناخت تین ٹنگا گاؤں کی سنینا دیوی  زوجہ کلبل یادو کے  طور پر کی گئی ہے  جس کی عمر 35 سال ہے ۔
 واقعے کی اطلاع ملی نوگچیا کے سب ڈویژنل افسر اکھلیش کمار اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر پرینکا بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھاگلپور سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم  بھی بلائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS