نئی دہلی:ملک کے مختف حصوں میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے ویڈیوز مستقل سامنے آرہے ہیں۔ مغربی بنگال سے بھی ایک انتہائی افسوسناک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں ایک خاتون کے پیرو میں رسی باندھ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔ اور مشتعل بھیڑ کی قیادت ٹی ایم سی کے پنچایت لیڈر عمل سرکار کررہے ہیں۔ جب خاتون کی بہن نے مزاحمت کی تو اسے بھی دھکا دے دیا گیا اور اس کے ساتھ بھی مارپیٹ اور گالی گلوچ کیا گیا ہے۔ خاتون کا قصور یہ تھا کہ پنچایت کے ذریعہ تعمیر کی جارہی سڑک کے لیے زمین ہتھیائی جارہی تھی، جس کی خاتون نے مخالفت کی۔
ٹی ایم سی کی ضلع ڈسٹریکٹ ہیڈ ارپیتا گھوش نے عمل سرکار کو معطل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ یہ معاملہ جنوبی دیناجپور ضلع کے پھاٹا نگر کا بتایا جارہا ہے۔ اس حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ خواتین کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر کے آگے 12 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی، اس کے لیے خاتون زمین دینے کے لیے تیار ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد 24فٹ روڈ کی بات کی گئی، جس کی خاتون نے مخالفت کی۔ اور جمعہ کو کام شروع ہوگیا اور خاتون نے مخالفت کی تو ان کا یہ حشر کیا گیا، جو کہ انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت ہے۔ دونوں خواتین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، ان میں بڑی بہن سوما داس اور دوسری اسمرتی کونا داس ہیں۔ جن کی علاج کے بعد حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ اسمرتی کونا داس نے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے، اور یہ گاؤں کے قریب واقع ایک ہائی اسکول میں ٹیچر بھی ہیں۔
مغربی بنگال میں 2 خواتین کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک، پیروں میں رسی باندھ کر گھسیٹنے کا ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS