لہسن کے بے شمار فائدے 

0

نہار منہ لہسن کھانا فائدہ مند تو ہے ہی لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کس موذی مرض کو بھگانے میں مدد دیتا ہے؟ 
بہت سے لوگ براہ راست کچے لہسن کے جوا کھانا پسند نہیں کرتے بالخصوص صبح نہارمنہ۔اس میںبہت سے امراض کا علاج پوشیدہ ہوتا ہے۔ یہ ہماری بہت سی طبی مسائل سے حفاظت کرتا ہے ۔ یقیناًلہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک میں شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ،یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
 یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباﺅکے احساس کو کم کرتا ہے۔ زیابطیس میں لہسن کافی فائدے مند ہوتا ہے ۔ علاوہ ازیں لہسن ان بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اگرآپ معدے کے زخم (السر)جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں توآپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS