کھانے پینے میں احتیاط کریں برسات کے موسم میں

0

رسات کا موسم اپنے ساتھ بہت سی پریشانیاں لاتا ہے، اسی وجہ سے اس موسم میں کھانے، پینے اور کپڑوں کے انتخاب میں کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرا سی لاپروائی ہمیں بڑی مشکل میں ڈال دیتی ہے۔ ان دنوں بارشیں ہورہی ہیں، اس کے باوجود اُمس بھری گرمی ہے۔ ان دنوں ہر گھر میں ایک ہی بات ہوتی ہے کہ کھانے میں کیا بنایا جائے۔ برسات میں سادہ کھانا اور صاف وشفاف پانی سب سے بڑی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی ان گھروں میں ہوتی ہے، جہاں بچے ہوتے ہیں۔ بچے ویسے بھی کھانے میں نخرے کرتے ہیں۔ ان دنوں بچوں کو کھانے میں ایسا کیا دیا جائے کہ بچوںکو اچھا بھی لگے اور وہ صحت مند بھی رہیں۔ غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کیجیے۔ برسات میں بچوں کے لیے کھانے پینے کے معاملے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ بچے فرج میں رکھے ٹھنڈے پانی، برف یا آئس کریم کی سب سے زیادہ ضد کرتے ہیں لیکن آئس کریم و برف کا استعمال بھی بچوں کو بیمار کرسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق برسات میں بچوں کے کھانے پینے میں ذرا سی لاپروائی انہیں فوراً بیمار کرسکتی ہے۔بچوں کو کھیل کھیل میں کھانا کھلائیے۔ ڈائٹیشین کے مطابق چھوٹے بچوںکو کھیل کھیل میں کھانا کھلایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ بچوںکو ایک ساتھ کھانا نہیں کھلانا چاہیے بلکہ تھوڑا تھوڑا کرکے کھلانا چاہیے۔ بچوں کو برسات کے موسم میں پھل، جوس، سادہ دال روٹی، سبزی، بسکٹ، دلیا، کھچڑی وغیرہ دی جاسکتی ہے۔پینے کے پانی کا خاص خیال رکھئے۔ چائلڈ اسپیشلسٹ کے مطابق بچوں کو صاف وشفاف پانی ہی پلائیے۔ خیال رکھئے کہ بچے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ اس کے علاوہ بچوںکو بازار میں بنی ماوے کی مٹھائیاں، آئس کریم اور تلے ہوئے کھانے سے دور رکھیں۔ کھانے پینے کے علاوہ برسات میں بچوں کے پہناوے پر بھی خصوصی توجہ دینی ضروری ہے۔ بچوں کے جسم کو پورے ڈھکنے والے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنائیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت پوری احتیاط سے نکلیں کیوں کہ مچھروں سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS