لکھنو (یو این آئی) عالمی وبا کووڈ19کی دوسری لہر کا اثر تقریبا ًنہ کے برابر ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ تہواروں کے دوران بڑرہی بھیڑ اور بیماری پر لوگوں میں لاپرواہی انفیکشن کے پھر سے بڑھنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کی صلاح ہے کہ لوگ گھر سے باہرنکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں اور سوشل ڈسٹینسنگ پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ روس اورامریکہ جیسے خوشحال ممالک میں کورونا کے معاملات میں پھر سے اضافہ ہمارے لئے وارننگ کے اشارے دے رہے ہیں۔ ٹیکہ کاری کے باوجود کووڈ۔19سے بچاو کے لئے پروٹوکول پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس درمیان ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے بتایا کہ 24کروڑ کی آبادی والی ریاست میں آج محض 94کورونا کے فعال معاملات ہیں۔ 42اضلاع میں ایک بھی فعال معاملہ نہیں ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ 74 ہزار 160نمونوں کی ٹیسٹنگ میں 7اضلاع میں صرف 13نئے متاثرہ مریض ملے ہیں جب کہ چار مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے۔ اب تک 16لاکھ 87ہزار 89ریاست کے لوگ کورونا سے نجات پاکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے مزید کہا کہ تہواروں کے مدنظر دس سے بارہ دن کے لئے فوکس ٹیسٹنگ کی خصوصی مہم چلائی جائے۔ کووڈ پروٹوکول کے تئیں حساسیت، احتیاط اور محتاط رہنا جاری رکھیں۔ ریاست میں اب تک 12کروڑ 44لاکھ 49ہزار سے زیادہ کوود ویکسین ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔ 9کروڑ 54لاکھ لوگوں کو پہلی ڈوز مل چکی ہے جبکہ دو کروڑ 90لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نے ٹیکوں کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ اس طرح 19.68فیصد سے زیادہ لوگ پوری طرح ٹیکہ کی شیلڈ حاصل کرچکے ہیں۔64.75فیصد سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک ڈوزلگوالی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈینگو، کالرا، ڈائریا، ملیریا سمیت وائرل سے متاثرہ اضلاع میں خصوصی احتیاط برتی جاتے۔ ایٹا، مین پوری اور کاس گنج میں ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، ماہرین کی یہ ٹیم مقامی ڈاکٹروں کی رہنمائی کرے گی۔ بیمار لوگوں کے علاج کے لئے تمام اسپتالوں میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرویلانس بہتر کرتے ہوئے ہر ایک مریض کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جائے، بچاو کے لئے وسیع پیمانہ پر صفائی ستھرائی، سینی ٹائزیشن اور فورگنگ کا کام جاری رکھیں۔مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
محتاط رہیں کورونا ابھی گیا نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS