بی سی آئی کا طلبہ سے قسطوں میں فیس ادائیگی کا منصوبہ 

0

نئی دہلی:بار کونسل آف انڈیا(بی سی آئی) نے قانون کے تعلیمی اداروں کو کوروناوباکے پیش نظرطلبہ کی پریشانیوں پرہمدردانہ غوروخوض کرنے کی صلاح دی ہے اور قسطوں میں فیس ادائیگی کے سلسلے میں ایک لچکدار منصوبہ بنانے کی صلاح دی ہے۔ 
بی سی آئی نے قانون کے تعلیمی اداروں کو ایڈوائزری جاری کرکے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 وبا کے سبب ہونے والی مشکلات کا خیال رکھتے ہوئے فیس کی ادائیگی کے
سلسلے میں طلبہ کی جانب سے کسی بھی خصوصی درخواست پرہمدردانہ غوروخوض کیا جانا چاہیے۔ 
کونسل کا کہنا ہے کہ پریشان طلبہ کی مدد کے لیے فیس پرکوئی جرمانہ نہیں عائد کیا جاناچاہیے۔اتنا ہی نہیں،فیس دینے کی پوزیشن میں نہ ہونے کے معاملے میں
آن لائن کلاسز کرنے سے انھیں محروم نہ کیا جائے۔ 
بی سی آئی کا کہنا ہے کہ چونکہ کلاس میں روایتی طورپرپڑھائی نہ ہونے کے سبب اداروں کا بجلی،پانی کا خرچ بچ رہا ہے۔ایسے میں ایسی رخصت (چھوٹ) طلبہ
کو دی جانی چاہیے۔ 
بی سی آئی کی یہ ہدایت پورے ملک کے طلبہ سے موصول درخواستوں کے جواب میں جاری کیے گئے ہیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ فیس کی ادائیگی نہ ہو پانے کے نتیجے
میں آن لائن کلاسزمیں شریک نہیں ہو سکیں گے جس کے سبب ذہنی کوفت اور قانون کی تعلیم تک رہائی کے موقع کا نقصان ہوگا۔ بنیادی سہولتوں کی فیس،لائبریری اور دیگر سہولتوں کے استعمال کی مکمل فیس کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست بھی بی سی آئی سے کی گئی تھی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS