بستی:کورونا کے 33نئے معاملے

    0

    بستی:اترپردیش کے ضلع بستی میں جمعرات کو کووڈ۔19 کے 33نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297ہوگئی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے آج یہاں بتایا کہ بابا راگھو داس میڈیکل کالج سے موصول نئی جانچ رپورٹ میں 33افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 397ہوگئی ہے ۔ان میں سے 203افراد مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ضلع میں اب تک 12افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ اس وقت 83مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS