غریب نواز کے مزار پر پیش کیے جائیں گے بسنت کے گلہائے عقیدت

0

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں دنیا کی مشہور خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں جمعہ کے روز بسنت پیش کیا جائے گا۔غریب نواز کو پیلے رنگ کے پھول بہت پسند تھے، لہذا بسنت پنچمی کے موقع پر ان کے مزار شریف پر بسنت پیش کئے جانے کی روایت ہے۔ درگاہ کمیٹی کے ذرائع نے آج بتایا کہ پروگرام  کے مطابق درگاہ کے شاہی قوال اسرار حسین درگاہ کے نظام گیٹ سے جلوس کی شکل میں بسنت پیش کرنے کے لئے سرسوں کے پیلے پھولوں کا گلدستہ لے کر بسنتی  کلام پیش کرتے ہوئے مزار شریف  پہنچیں گے۔ اس موقع پر درگاہ دیوان زین العابدین، انجمن سیدزادگان،شیخ زادگان کے صدر اور عہدیداران عقیدت مندوں کی موجودگی میں جوش و خروش  کے ساتھ  غریب نواز کی بارگاہ میں بسنت پیش کریں گے۔ نیز ملک میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کو مستحکم کرنے کے لئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS