دہلی کے گورنر نے شاہین باغ میں حفاظتی انتظامات بڑھانے کا دیا حکم

0

نئی دہلی:شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرے کے مقام کے قریب فائرنگ کے واقعے پر رد عمل شروع ہوچکا ہے۔ اس واقعے پر بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انیل بیجل نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک کو حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شاہین باغ میں حفاظتی انتظامات کو پختہ بنایا جائے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کے مقام تک جانے والے بیرونی اور مشتبہ افراد کی مکمل تلاشی لیں۔ واضح رہے کہ احتجاج کے مقام سے کچھ فاصلے پر لگے ہوئے پولیس بریکیڈ کے پاس کپل گجر نام کے ایک شخص نے فائرنگ کی اور متنازعہ جملے بھی کہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS