بینکوں میں مسلسل گھپلے ہورہے ہیں:کانگریس

0

نئی دہلی:کانگریس نےالزام لگایا ہے کہ حکومت کی نگرانی میں بینکوں میں مسلسل گھپلے ہورہے ہیں اور قرض نہیں لوٹانے والے اقتدار سے قریب لوگوں کو ملک سے باہر بھگایا جارہا ہے۔ کانگریس ترجمان جے ویر شیرگل نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ تازہ معاملہ فراسٹ انٹرنیشنل کمپنی کا ہے جس نے بینکوں سے 3600 کروڑ روپے کا قرض لے کر گھپلہ کیا ہے۔ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)نے منگل کو کمپنی کے ڈائرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے اور اس کے افسران کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ مارے ہیں۔اس گھپلے کو حکومت کی نگرانی میں انجام دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ بینکوں سے قرض لینے والی اس کمپنی کو کس بنیاد پر اور کس کے کہنے پر اس کی اہلیت سے زیادہ قرض دیا گیا۔ اس کےبارے میں حکومت کو بتانا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بینک فراڈ کی اطلاع مل رہی تھی تو کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے میں کس کے کہنے پر ڈھیل دی جارہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ مودی حکومت کے قریب رہنےوالے نیورو مودی اور میہول چوکسی سمیت 31 لوگوں کو90 ہزار کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہوگئے تھے تو امید تھی کہ اتنے بڑے گھپلے کے بعد مودی حکومت بینکوں کو بچانے لیے مناسب اقدام کرے گی لیکن حکومت نہیں سنبھلی اور اب فراسٹ انٹرنیشنل کمپنی نے حکومت کی نگرانی میں 14 بینکوں کو 3600 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS