گیانا(یو این آئی) :بنگلہ دیش نے تاج الاسلام (10 اوور، 28 رنز، پانچ وکٹ) کی بدولت تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے سامنے 179 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے انہوں نے نو گیندوں کے رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔یہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ تھا جس میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو اس کے گھر پر کلین سویپ کر کے کامیابی حاصل کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 73 رنز بنائے لیکن دوسرے سرے پر انہیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ نکولس نے 109 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ اس کے علاوہ کیسی کارٹی نے 33 (66)، روماریو شیفرڈ نے 19 (22) اور روومین پاول نے 18 (29) رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے تاج الاسلام نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نسیم احمد اور مستفیض الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مصدق حسین نے ایک وکٹ لے کر ونڈیز کو 178 رنز پر آؤٹ کر دیا۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے نظم الحسن شانتو (01) کی وکٹ جلد گنوا دی۔ اس کے بعد کپتان تمیم اقبال (34) نے لٹن داس کے ساتھ 50 رنز کی شراکت داری کی۔ گڈاکیش موتی کے گیند پر تمیم کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے ۔ عفیف حسین (0) اور مصدق حسین (14) کی ابتدائی وکٹیں گنوانے کے باوجود بنگلہ دیش کم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کبھی بھی میچ سے باہر نہیں ہوا اور محمود اللہ (26)، نورالحسن (32) اور مہدی حسن (16) کی بدولت 48.3 اوور میں 179 رنز بنائے ۔موتی نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی میں 23 رنز دے کر چار وکٹ لیے لیکن کیریبین ٹیم کے لیے یہ کافی نہیں تھا۔ویسٹ انڈیز کو اب 20 جولائی سے ہندوستان کی میزبانی کرنی ہے جبکہ بنگلہ دیش زمبابوے کا دورہ کرے گی۔
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دیا،3-0سے سیریز پر قبضہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS