بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ممتا بنرجی سے فون پر بات کی

    0

    کلکتہ :بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے فون پربات کرکے بنگال میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے ڈھاکہ میں کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہمسایہ ملک ہندوستان کے صوبہ بنگا ل میں آئے طوفا ن کی وجہ سے ہوئے نقصانات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مغربی بنگال حکومت اس نقصان پر جلد سے جلد قابو پالے گی۔مغربی بنگال کے وزیر اعلی نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم سے اظہار تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔مغربی بنگال کے تین ساحلی اضلاع، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پورمیں امفان طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچالی ہے۔80کے قریب افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ طوفا ن بنگلہ دیش کے بھی کئی علاقوں سے ٹکرائی ہے مگر اس وقت طوفان کی شدت کچھ کم ہوگئی تھی اس لئے نقصانات بڑے پیمانے میں نہیں ہوئے ہیں۔تاہم بنگلہ دیش میں بھی طوفان سے 17افراد کی موت ہوئی ہے اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سپر طوفان سندربن سے ٹکرانے کے بعد اس کی طاقت کم ہوگئی اس کی وجہ سے بنگلہ دیش بڑے نقصان سے بچ گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS