بنگلہ دیش :بدعنوانی کے معاملے میں سابق چیف جسٹس سمیت گیارہ قصوروار قرار

    0

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمارسنہا سمیت گیارہ لوگوں کو بدعنوانی میں  قصورار قرار دیا گیا ہے۔ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں سابق چیف جسٹس  سمیت گیارہ لوگوں کے خلاف الزامات طے کئے۔ ان لوگوں پرکسان بینک سے چار کروڑ ٹکہ  کا قرض لے کراس کی منی لاؤنڈرنگ کرنے کا الزام  ہے۔
    ڈھاکہ  کی خصوصی عدالت کے  چیف جسٹس شیخ نجم العالم نے سبھی گیارہ لوگوں کو قصوروارقراردیتے ہوئےان پرالزام طے کئے۔ عدالت کے کلرک بلال حسین نے یہ اطلاع دی۔
    معاملے  کی سماعت  کے دوران ملزم غازی صلاح الدین،اے کے ایم شمیم اورمحمد محبوب الحق چشتی بھی موجود  تھے۔ صلاح الدین اورشمیم اس وقت ضمانت پرہیںجب کہ جیل میں قید چشتی کو پولیس نے عدالت کے سامنے پیش کیا۔
    اس معاملے کی جانچ کررہے افسراورانسداد بدعنوانی کمیشن(اے  سی سی)کے ڈائرکٹر بے نظیر احمد نے ڈھاکہ کے میٹروپولیٹن سیشن جج کے ایم  امرو القیس کے سامنے 10 دسمبر 2019  کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔
    اس  معاملے کے دیگر ملزم کسان بینک کے سابق ڈائرکٹر جنرل اے  کے  ایم شمیم،  پہلے  نائب صدر  سوپن  کمار رائے اور  شفیع  الدین عسکری،    سینئر ایکزی  کیٹیو  ڈپٹی چیئرمین  غازی صلاح  الدین، نائب صدرایم لطف الحق،بینک کے کاروباری ڈائرکٹرمحبوب الحق چشتی عرف بابل چشتی،بینک کے گاہک محمد شاہجہاں،نرنجن چندر ساہا،ان کے چچا رنجیت چندرساہا  کے علاوہ راناجیت کی بیوی سنتری رائے بھی شامل تھیں۔
    محمد شاہجہاں اور نرنجن پر الزام  ہے کہ انہوں  نے کسان  بینک  سے قرض لے کر سابق چیف جسٹس سنہا کے بینک کھاتے میں منتقل کردیا۔ جس میں یہ دکھایا گیاہے کہ جسٹس سنہا نے اپنا ایک گھر بیچ کریہ پیسے اکٹھے کئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS