نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)نے بین الاقوامی پروازوں پرلگی پابندی کو 31جولائی تک بڑھا دیا ہے ڈائریکٹوریٹ نے آج ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہلے جاری کردہ آرڈر کی مدت 15 جولائی سے 31 جولائی کردی۔اس نے واضح کیا ہے کہ کارگو جہازوں اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر یہ حکم نافذ نہیں ہوگا،ساتھ ہی مناسب افسر چنندہ راستوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں بین الاقوامی اڑانوں پر 22مارچ سے پابندی عائدہے۔گھریلو اڑانوں پر بھی 25مارچ سے پابندی لگائی گئی تھی،لیکن 25ئی سے محدودتعداد میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS